مچھ واقعے کی مذمت، ہزارہ برادری پاکستان میں مسلسل فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہے،سردار اختر مینگل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے میری ہمدردیاں میرے ہزارہ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں جوپاکستان میں مسلسل فرقہ وارانہ تشدد کا شکار رہے ہیں۔ یہاں انصاف نہیں مانگ سکتے لیکن دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ ہماری مدد کرے۔