اسامہ قتل کیس کے 5 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد: اسامہ قتل کیس کے پانچ ملزمان تین روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے، پولیس نے پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اپنائے رکھا۔
اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس کا پیٹی بند بھائیوں سے دوستانہ رویہ، بغیر ہتھکڑی خوشگوار ماحول میں عدالت پیش کیا۔ دنیا نیوزکے ایکشن پر ہاتھ باندھ دیئے۔
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو پیش کیا اور پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہ ابھی اسلحہ برآمد ہونا باقی ہے، عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ پانچوں اہلکار ایک ہی گاڑی میں ڈیوٹی پر تھے اس لیے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوسری طرف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت بنی جے آئی ٹی ایس پی صدر سرفراز ورک کی سربراہی میں کام کرے گی۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے، ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او رمنا ٹیم کا حصہ ہیں۔