مچھ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کے باعث نہیں ہوا،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ مچھ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کی وجہ سے نہیں ہوا، کچھ عرصے سے صوبے میں دہشتگردی کی لہر نظر آرہی ہے۔
لیاقت شاہوانی نے مچھ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تفتیشی ادارے ہر زاویے سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مچھ کے علاقے گیشتری میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جہاں صبح سویرے نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ مائن فیلڈ سے پہلے پندرہ سے زائد کانکنوں کو اغواء کیا اور بعد میں قریبی پہاڑی علاقے لے جاکر اندھادھند فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔واقعہ میں جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے۔