مریم نواز کی بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کرنے والے بے گناہ انسانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی معاشرے کو گہرے زخم دیکھنے پڑ رہے ہیں۔

مریم نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ کو مالی پیکج دیا جائے، بچوں کی تعلیم کا سرکاری خرچ پر بندوبست کیا جائے۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے