حکومت جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو تنہانہیں چھوڑے گی:عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مچھ میں حملہ بزدلانہ اورغیرانسانی ہے، جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کوحکومت تنہانہیں چھوڑے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11کان کنوں کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایف سی کوقاتلوں کوپکڑنے اورکٹہرے میں لانے کیلئےتمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔