گوادر میں باڑ لگانے کے معاملے پر جائزہ لیکر مسئلے کا حل تجویز کرنے کی ذمہ داری بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی،بلوچستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بی سی ڈی اے،اربن پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے سپرد کردی گئی
کوئٹہ گوادر میں باڑ لگانے کے معاملے پر جائزہ لیکر مسئلے کا حل تجویز کرنے کی ذمہ داری بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی،بلوچستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بی سی ڈی اے،اربن پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے سپرد کردی گئی جبکہ کمیٹی میں پانچ مزید ارکان بھی شامل کر دئیے گئے
بلوچستان اسمبلی میں گوادر میں باڑ لگانے کے موضوع پر بحث کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے معاملے کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے اور اس میں اپوزیشن کے پانچ ارکان میر حمل کلمتی، عبدالواحد صدیقی، یونس عزیز زہری، ثناء بلوچ، نصر اللہ زیرے کو شامل کرنے کی رولنگ دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے جمعہ کو سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے معاملے کو قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی،بلوچستان ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بی سی ڈی اے،اربن پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کے سپرد کر نے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی باڑ لگانے کے معاملے کا جائزہ لیکر مسئلے کا حل ایوان میں جلد از جلدجمع کروائے گی