نیا سال نئی آمنگ اور خو شحالی کا نوید ثابت ہوگا،بشریٰ رند

کوئٹہ :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ نیا سال نئی آمنگ اور خو شحالی کا نوید ثابت ہوگا۔نئے سال میں صوبائی حکومت نئے عزم اور جوش وجذبے سے ترقی اور خو شحالی کے منا ز ل طے کرنے کیلئے پر عزم ہے۔کرونا کی موجود ہ صو رتحال میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس مرض کو شکست دینے کیلئے حکومتی ہدایت پر عمل پیرا ہو۔انہوں نے کہا کہ کرونا کی حالیہ لہر انتہائی خطرناک ہے اور عوام کی غیر سنجید گی سے معمو لات خراب ہونے کا اند یشہ ہے۔لہذا عوام موجود ہ حالات میں حکومتی اقدامات پر ہر صورت عمل کریں تاکہ یہ مرض مزید پھیلا نے کی بجائے ختم ہوسکے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شروع دن سے ہی کرونا سمیت دیگر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔جس سے عوام میں کرونا سمیت دیگر متعدی امراض کی روک تھام ممکن ہوچکا ہے اور عوامی سپورٹ اور حکومتی اقدامات سے ہم جلد کرونا پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاجربر داری حکومتی ایس اؤ پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کار وبار کو یقینی بنائیں اور وہ خرید و فروخت کے دوران سماجی فاصلے۔ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہرصورت عمل کریں۔تاکہ معاشی سرگرمیاں جاری اور تاجر برداری اور عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اورخو شی کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے اور اُمید ہے کہ یہ سال ترقی اور خو شحالی کا نوید ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے