مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے : شفقت محمود
اسلام آباد:شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات کی ہے۔ پرائیویٹ اسکولز نے11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ 4جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ ہم نے بچوں، اساتذہ اور اسٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔
وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں۔