بلوچستان کے عوام کو قوی امید ہےنئے سال میں جبر کے نظام سے ان کو چھٹکارا ملے گا: ڈاکٹر عبدالحی بلوچ

کوئٹہ :نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو قوی امید ہے کہ نئے سال میں جبر کے نظام سے ان کو چھٹکارا ملے گا اور ملک میں حقیقی جمہوریت کو استحکام ملے گا۔ سماجی رہنما آصف مسیح کی جانب سے نئے سال کی آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو ہر دور میں سبز باغ دکھائے گئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے نئے سال پر جمہوریت پسندوں کو عہد کرنا ہوگا کہ آئین اور جمہوریت کو مظبوط بنانے کیلئے کام کریں دو ہزار اکیس کا سال امیدوں کا سال ہے قوم اچھی امید رکھے کیونکہ موجودہ حکومت نے کسی شعبے کو استحکام نہیں بخشااور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے جس کے باعث محنت کش طبقے کا جینا محال ہوگیا ہے اس موقع پرسماجی رہنما آصف مسیح نے کہا ہے کہ نئے سال کا آغاز کے موقع ہر تمام پاکستانی ملکر ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کریں جس کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے بلوچستان کے عوام کا درد رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ بلوچستان میں بسنے والی تمام اقوام اور مذاہب کے لوگ آپس میں جڑے ہوئے ہیں نیا سال اس یکجہتی کو مزید فروغ دے گا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحی بلوچ اور دیگر شرکا نے نئے سال کا کیک کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے