احساس پروگرام سے غریب عوام کو سماجی تحفظ اور صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے : عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے اور دنیا کیلئے کورونا کی وجہ سے سال 2020 بہت مشکل رہا، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہم نے کورونا کے خلاف جنگ کا ڈٹ کر موثر مقابلہ کیا، ہم نے نہ صرف اپنے لوگوں کی زندگیاں بچائیں بلکہ انہیں بھوک سے بھی محفوظ رکھا۔
عمران خان نے کہا ہے ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں، احساس پروگرام سے غریب عوام کو سماجی تحفظ اور صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں دو منصوبے مکمل کرنا ان کا عزم ہے، پہلا منصوبہ ملک بھر کے عوام کو صحت کی سہولیات دینا ہے جبکہ دوسرا منصوبہ ہر شہری کو دو وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔