قوم کو شعوری و نظریاتی طورپر متحد و منظم کیا جائے، چیئرمین نزیر بلوچ

کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بی ایس او بلوچ قومی سیاست،تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے رہنمائی و پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے موجودہ دور علم و زانت و شعور کی صدی ہے کتاب کلچر قلم دوستی و شعوری سرکلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے کارکن بلوچستان بھر میں کتاب کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سرگرمیاں منعقد کرے کل 1 جنوری کو نئے سال کے آغاز پر کتاب و قلم دوستی کے زریعے منایا جائے گا تاکہ شعور وفکر کے زریعے اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نبردآزما ہوسکے انہو نے مزید کہا ہے کہ شعوری و علمی سرگرمیوں کا انعقاد ہی قوم کو متحد کرنے و منظم جدوجہد کی سبب بن سکتی یے جب تک مضبوط و علمی کمٹنٹ کے زریعے اتحاد و یکجہتی کے جانب نہیں بڑے گی موجودہ چیلنجز کا مقابلہ ناممکن ہے اس جدید دور میں سرکاری سطح پر کتاب کلچرعلمی سرگرمیوں و حقیقی شعوری پروگرامز کو بجائے تقویت دینے کے و عوامی فنڈز کو عوامی فلاح پر خرچ کرنے کے شعوری سرگرمیوں پر تعلیمی اداروں میں قدغن لگائی جاچکی ہے طلباء تنظیموں کے اسٹڈی سرکلرز و سیمینار منعقد کرنے تک پابندی یے ان حالات میں نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کتاب کلچرو قلم دوستی کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ قوم کو شعوری و نظریاتی طورپر متحد و منظم کیا جائے بلوچستان کے ادبی تنظیموں کے جانب سے کل منیر احمد مینگل چوک سریاب روڈ پر نئے سال کے آغاز پر کتب میلے کا انعقاد حوصلہ افزاء قدم یے بی ایس او اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرے گی کل کارکن کتب میلے میں بھرپور انداز میں شرکت کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے