عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا، فی کلو قیمت میں 16 روپے کا اضافہ

اسلام آباد: پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 187 روپے مہنگا کردیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 147 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت 131 روپے فی کلو تھی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری 2021 کیلئے ہوگا۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1740 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1553 روپے تھی۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے عوام پر نیا سال کا بم گراتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے