کوئٹہ،واسا ملازمین کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی وہاکی پر دھرنا

کوئٹہ:محکمہ واسا کا ٹیوب ویل اسٹاف اور دیگر درجہ چہارم کے ملازمین اور مزدور 8 ماہ سے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ سے بی ایل ایف کے چیئرمین حاجی بشیر احمد عابدبٹ عبدالمعروف آزاد محمد عمر جتک سعد اللہ کاکڑ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ہاکی چوک پہنچی۔ جہاں واسا کے سینکڑوں مزدوروں نے دھرنا دیا۔ اور اپنے مطالبات کے حق اوور ٹائم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اور وزیر اعلی و چیف سیکرٹری بلوچستان سے محکمہ واسا کی انتظامیہ کی نا اہلی اور فنڈز کے غلط استعمال و ضیا۶ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر ہاکی چوک پر احتجاجی دھرنے کے شرکا۶ سے بی ایل ایف کے چیئرمین بشیر احمد عبدالمعروف آزاد سیکرٹریٹ آفیسرز اسٹاف ایسو سی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ عابد بٹ محمد عمر جتک حاجی سعد اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اور واسا ملازمین کے جائز مطالبے کی مکمل حمایت کی اور حکومت سے مطالبہ کا کہ فوری طور پر واسا ٹیوب ویل اسٹافکو اوور ٹائم ادا کیا جائے ورنہ پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا اور آئندہ جمعرات کو واسا کے مزدور اپنے جائز حق کیلئے دوبارہ واسا وہ آفس سے ریلی نکالیں گے اور بلوچستان حکومت سے مزدور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے