خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب
لاہور: خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس کل ساڑھے 11 بجے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہوگا۔ اجلاس میں خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب کی مزید کارروائیوں سے متعلق بات ہوگی۔
اجلاس میں پنجاب احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی اور استعفوں کے حوالے سے ڈیڈ لائن پر بھی ارکان سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی جائیں گی۔