بی این پی نے گوادر میں باڑ منصوبے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
کوئٹہ:بی این پی کے مرکزی رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ اور بی این پی کے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی نے آج بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف ایک اہم پٹیشن داخل کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گوادر پر باڑ لگانا فریڈم وف موومنٹ کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے کچھ لوگ گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دیں گے
ساجد ترین ایڈووکیٹ اور میر حمل کلمتی نے کہا کہ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں لوگوں کو ترقی کے نام پر اپنی آبائی زمین میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نااہلی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اور ہر نئے دن کے ساتھ نااہل حکومت بلوچستان کے عوام کے لئے نئے مسائل پیدا کرتی ہے۔
ساجد ترین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عدالت بلوچستان کے عوام کے لئے آخری آپشن ہے ، کیوں کہ بلوچستان کے عوام اس موجودہ حکومت یا ان کے اداروں پر مزید اعتماد نہیں کرتے ہیں۔
معزز عدالت نے کیس کی سماعت 31 دسمبر کو مقرر کردی ، جس پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے عوام خصوصا گوادر کے عوام کو عدالت سے انصاف ملے