ڈیویلپمنٹ سے متعلق ہر ڈسٹرکٹ کی پروفائلنگ کی جائے،جام کمال خان

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ڈیویلپمنٹ سے متعلق ہر ڈسٹرکٹ کی پروفائلنگ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے اجلاس کو نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی اتھارائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی اسٹریٹجی اور ٹائم لائن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سکریٹری خزانہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز سمیت سیکرٹری اطلاعات، کمشنر شریک ہوئے جبکہ کوئٹہ: کوئٹہ اور دیگر ڈویژنل کمشنروں نے بزریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اب تک نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کےلئے 43 ارب سے زائد کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 1597 نئی اسکیموں میں سے 1430 اسکیمات پی ڈی ڈبلیو پی اور ڈی ایس سی سے منظور ہو چکی ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیویلپمنٹ سے متعلق ہر ڈسٹرکٹ کی پروفائلنگ کی جائے

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے طویل عرصے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو ریشنلائز کرنے اور ان پر پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی جبکہ محکمہ خزانہ کو تمام سرکاری عمارتوں اور دیگر پبلک ایسٹس سے متعلق ڈیٹا بنک مرتب کرنے کی بھی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے