سوراب و اقعے کی مذمت، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سوراب میں سکیورٹی فورسز پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے