صوبے میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں حکومت بلوچستان صوبے کو امن کا گہو راہ بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ صوبے میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔جب سے حکومت نے اقتدار سنبھا لا ہے صوبے میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی ہے اور ہماری فورسز اور افواج پاکستان امن کو قائم رکھنے کیلئے مستعد ہیں۔کیونکہ اگر امن ہوگا تو اس کے اثرات زندگی کے ہر شعبے پر نمو دار ہو نگے۔کیو نکہ ترقی کے سفر میں اگر امن ہوگا تویہ منزل جلد طے ہو جائے گی،اور ترقی کے اثرات بالخصوص صو بے بلکہ پورے ملک کیلئے مفید ہونگے عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ امن کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے جوان اپنی جانوں کو اندرانہ پیش کرکے امن وامان کو یقینی بنارہے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔