سوراب میں سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملوں سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے،نواب زہری
کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سوراب میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور نہتے شہریوں پر حملوں سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے کچھ نادیدہ قوتیں ایک بار پھر جھالاوان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کی بیخ کنی کے لئے کارروائی عمل میں لائیں انہوں نے سوراب واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمی ہونیوالے شہریوں کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔