اپوزیشن وپی ڈی ایم بلوچستان ا ور گوادر کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں،جام کمال خان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے کو اپوزیشن اور پی ڈی ایم سیاسی بنا نا چاہتی ہے گوادر کے تمام فیصلے وہاں لوگوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت،مرضی اور منشی کے مطابق کریں گے، ماضی میں ایسٹ بے اور پرانی آبادی کے مسئلے پر سیاست کی ہم نے یہ دونوں مسائل حل کئے۔یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ٹو ئٹ اور ویڈیو پیغام میں کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ گوادر کے معاملے کو پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی طرف سے بہت زیادہ سیاسی بنایا جارہا ہے گوادر کے ایسٹ بے معاملے کو بھی سیاسی بنایا گیا جو ہم نے حل کیا، صوبائی حکومت نے گوادر کی پرانی آبادی کا مسئلہ حل کیااور اب جب گوادر سیف سٹی کو اپوزیشن سیاسی بنا تے ہوئے اسے باڑ کا نام دی رہی ہے جو کہ باڑ نہیں ہے ہم اس مسئلے کو بھی حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر سیف سٹی منصوبہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار تھا اس پر کسی بھی قسم کا کام نہیں کیا گیا ہماری حکومت نے کوئٹہ سیف سٹی کے ساتھ ساتھ گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام کا آغاز کیا گوادر سمارٹ سٹی منصوبے میں چیزوں کی تعمیر،سی سی ٹی وی کیمرے، ماسٹرپلان کے ساتھ ملاپ کرنااور ایک ایسا منصوبہ شامل تھا جس میں ضلع گوادر سے باہر پہاڑی اور ویران غیرمعمولی راستوں اور علاقوں سے آمد و رفت کے سلسلے کو روکنے کے لئے عارضی باڑ لگانے کا کام تھا اب چونکہ وہ میگا منصوبہ ہے اور کچھ مقامات ایسے ہیں جنکی انسانی طور پر نگرانی نہیں کی جاسکتی اور یہ دنیا میں ہر جگہ ہوتا ہے اسی منصوبے کا ایک حصہ یہ بھی تھا کہ گوادر شہر میں شہریوں سے مشورہ کر کے ایک حکمت عملی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کا منصوبہ نہیں بلکہ سیکورٹی انتظامات کے تحت کئے جانے والے اقدامات ہیں جنہیں لیا جانا ضروری تھا یا پھر ہم گوادر کے اردگرد ہر جگہ پولیس، لیویز،ایف سی اور فوج کی 50چیک پوسٹیں بنادیتے جو ہر جگہ لوگوں کو روک کر پوچھتے کہ کہاں جارہے ہیں جس سے شہریوں کو تکلیف پہنچتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور بلخصوص گوادر میں سیکورٹی کے حوالے کچھ ایسے واقعات ہوئے جو پاکستان،بلوچستان اور گوادر کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر سمارٹ سٹی کے میکنرم کے حوالے سے حکومتی وفد گوادر بھی گیا ہے ہم کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جو گوادر اور بلوچستان کے لوگوں کی خواہش کے برعکس ہو وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ میں خود بھی گوادر جاؤنگا اور گوادر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت جو تجاویز اور مشاورت ہوگی اسے مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں گے۔