کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

کوئٹہ :الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 14 جنوری کو مقررہ شیڈول پرہوگا۔

اس سے قبل اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجونے خط میں الیکشن کمیشن سے کلثوم پروین کی سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ قدوس بزنجو کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کررکھا ہے، کورونا کی موجودہ لہرکے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پرنظرثانی کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے