پانی کے بحران کی ذمہ دار حکومت اور اسکی بیوروکریسی ہے،حاجی بشیر احمد
کوئٹہ آٹھ ما ہ سے اوور ٹائم کی عدم ادائیگی اور ہر ماہ تنخواہوں کی لیٹ ادائیگی کیخلاف محکمہ واسا کے مزدور ملازمین سراپا احتجاج ہیڈ آفس میں احتجاجی مظاہرہ سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پی ایچ ای کی جانب سے اوور ٹائم کے فنڈز روکنے کی شدید مزمت وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے اور تنخواہوں سمیت 8 ماہ کے اوور ٹائم کے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ورنہ چھٹی کے ایام میں ٹیوب سٹاف بھی ریگولر چھٹی کریگا اور ٹیوب ویل بند رکھیں گے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری اطلاعات عابد بٹ حاجی سعد اللہ ایپکا واسا کے صدر سردار احمد جوگیزئی نے واسا ہیڈ آفس میں احتجاج کیلئے جمع مزدوروں و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ واسا ملازمین اور ٹیوب ویل اسٹاف ہفتہ اوار کی چھٹی کے علاوہ دیگر تہواروں پر جب پورا بلوچستان کے ملازمین گھروں میں خوشیاں مناتے ہیں صرف واسا کے ملازمین اور مزدور اپنے فرائض انجام دیتی ہیں تاکہ لوگوں کو پانی کی فراہمی برقرار رہے مگر سیکرٹری فنانس نے ملازمین و مزدوروں کا یہ حق چھین لیا جس کیخلاف احتجاج کیساتھ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہڑتال یا تالہ بندی کے حمایتی نہیں اپنے جائز حق کیلئے پر امن احتجاج کیساتھ ساتھ بلوچستان کے دیگر ملازمین کی طرح ہفتہ اتوار اور دیگر تہواروں پر چھٹی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پانی کے بحران کی ذمہ دار حکومت اور اسکی بیوروکریسی ہے انہوں نے کہا کہ واسا کے ملازمین کے استحصال پر مبنی پالیسیاں تسلیم نہیں کرں گے حکومت اوور ٹائم کی ادائیگی کے فنڈز مہیا کرے ورنہ جمعرات کے روز واسا ہیڈ آفس سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ہاکی چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔