مریم نواز کوبینظیر کے قبر پر حا ضری دینے پرمجھے خوشی ہوئی،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(گرین گوادر)چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے اپنے ٹوئٹر کے سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے منع کرنے کے باوجود پی پی کے ار اکین اسمبلی جو کابینہ میں وزیر بھی تھے جنرل مشرف کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر خوآمدید کہنے گئے اور گورنر ہاؤس میں مشرف کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا یہ کس کے کہنے پر مشرف سے ملنے گئے تھے انہوں نے مزید کہا کہ آمر یت اور ڈکٹیٹر شپ کے سیاہ سائے میں مظلوم اقوام کے دکھوں پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کررہے ہے انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قبر پر حا ضری دیتے ہوئے دیکھ مجھے خوشی محسوس ہوئی بہترین سیاسی شخصیت سیاستدانوں کو پاکستانی سیاست میں احترام کی تعلیم دیتی ہے۔