قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں:گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اْٹھائے گئے اقدامات، صوبے میں معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کمانڈر سدرن کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں. انہوں نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے