صوبہ کو جلد ترقی دیکر دیگر صوبوں کے برابر لاکر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرینگے: بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے. صوبائی مخلوط حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے عوام موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے رہے ہیں. موجودہ حکومت کا وژن پورے صوبے کو ترقی و خوشحالی کے دھارے میں شامل کرنا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا. محترمہ بشریٰ رند صاحبہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بہتر پالیسیوں اور ثمرات سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں. صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور برابری کی بنیاد پر ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے. انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں صوبے کے چند ڈویژن اور چند اضلاع کے سوا دیگر اضلاع ترقی اور خوشحالی سے محروم تھے. وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ایماندارانہ اور مخلصانہ قیادت کی وجہ سے اب پورا صوبہ یکساں ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ تمام شعبہ جات میں اصلاحات لاکر سفارش کلچر کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے. اب میرٹ پر عوام کے مسائل بھی تیزی سے حل ہونے لگے ہیں. انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں شامل تمام وزراء مشراء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں۔ ہم سب نے عزم کیا ہے کہ صوبہ کو جلد ترقی دیکر دیگر صوبوں کے برابر لاکر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرینگے عوام نے ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے. انشاء اللہ تعالی عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہچائیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے