بلوچستان میں ایرانی تیل پر پابندی،کارروائی کی ہدایت
کوئٹہ:صوبائی محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے آئی جی ایف سی تمام ڈویژنل کمشنرز اور ماڈل کلکٹر کسٹم کو غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی گزشتہ روز محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ،ساؤتھ)،ڈویژنل کمشنرز اور ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ایرانی پٹرول وڈیزل کیخلاف لاک ڈاؤن کرتے ہوئے باقاعدگی کے ساتھ رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کرائیں۔