بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں اپنا ایک رکن بڑھانےکا مطالبہ کردیا

کوئٹہ :حکومت کی اتحادی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیراعظم سے وفاقی کابینہ میں اپنا ایک رکن بڑھانےکا مطالبہ کردیا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان تحریک انصاف اور بی اے پی کو یکساں اہمیت دیتےہیں لیکن پی ٹی آئی بلوچستان میں اس محبت کا انصاف سےجواب نہیں دیتی۔

لیاقت شاہوانی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کےنئے پاکستان کے وژن سے ہم نظریاتی طورپر جڑے ہوئے ہیں، بی اے پی ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے لیکن وفاقی کابینہ میں بی اے پی کے حساب سے جگہ نہیں مل رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک اور رکن کا اضافہ کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ جام کمال وزیراعظم سے ملاقاتوں میں اس پر یاد دلاتے رہے ہیں،ابھی تک ہماری گزارشات بار آور ثابت نہیں ہو سکیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جانے سے بلوچستان اسمبلی کو فرق نہیں پڑے گا،ہم ضمنی انخابات کرادیں گے،ہماری 24 نشستیں ہیں، اتحادیوں کو ملا کر بی اے پی بلوچستان اسمبلی میں واضح اکثریت رکھتی ہے، البتہ وفاقی حکومت ہماری گزارشات نظر انداز کرتی رہی تو فرق پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے