بلوچستان سے سینیٹ کی خواتین نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

کوئٹہ:بلوچستان سے سینیٹ کی خواتین نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے دو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سینیٹر کلثوم پروین کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پیر کو دو خاتون امیدوار ریٹا کماری زوجہ دنیش کمار اور نصرت شاہین ولد محمد یوسف قریشی نے صوبائی الیکشن کمشنر کوئٹہ محمد رازق کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آج منگل کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل یکم جنوری تک مکمل کیا جائیگا ریٹرننگ آفیسر کے اپیلیں چار جنوری تک دائر کی جاسکیں گی جنکے بعد فیصلوں کیخلاف اپیلوں کو نمٹانے کی حتمی تاریخ 6 ہوگئی امیدواروں کی حتمی فہرست 7 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی8 جنوری تک واپس لے سکیں گے جبکہ خالی نشست پر انتخاب14جنوری کو ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے