باکسنگ کے فروغ کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے:جام کمال خان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نامور باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی. سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری دھنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ لیلیٰ ترین اور ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی بھی اس موقع پر موجود تھے. وزیراعلیٰ بلوچستان نے باکسر محمد وسیم سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کیلئے کھیل کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اسی طرح صوبے میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے. وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں باکسنگ اکیڈمی بناکر یہاں کے ٹیلنٹ کوآگئے لائیں گے. کھیلوں کے بہترین انعقاد کیلئے صوبائی حکومت سپورٹس سے وابستہ نوجوانوں سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی. وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں باکسنگ کے میگا ایونٹ کا انعقاد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس میں عالمی شہرت یافتہ باکسرز کو بھی مدعو کیا جائے گا. وزیراعلیٰ نے باکسر محمد وسیم کو لاہور مقابلہ میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ فتح بلوچستان کیلئے باعث فخر ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے