ایم اے کے امتحانی فارم مسترد کیے جانے کیخلاف احتجاج :طلبا تنظیموں کے 10ممبران گرفتا ر

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کی جانب سے ایم اے /ایم ایس سی کے امتحانا ت کیلئے امیدواروں کورول نمبر سلپس جاری نہ ہونے کے خلاف طلبا نے ا حتجاجاً بلو چستان یونیورسٹی کے سامنے سریاب روڈ کو بند کر دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلبا تنظیموں کے 10ممبران کو گرفتا کرلیا۔طلبا تنظیموں کا آج بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ نے آج ہونے والے ایم اے /ایم ایس سی کے امتحانات کیلئے رول نمبر سلپس جاری نہیں کئے گئے جس پر طلبا تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی گیٹ کے سامنے سریاب روڈ کو بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلبا تنظیموں کے رہنماؤں منیر جالب،ابدال احمد،محمد وسیم،محمد عمیر بلوچ،اسرار احمد اور اقبال کو گرفتار کرلیا جس کے بعد طلبا تنظیموں نے آج ایم اے /ایم ایس سی کے پرچوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کا اعلان کرکیا طلبا تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر طلبا تنظیموں کے رہنماؤں کو رہا نہ کیاگیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے