میر بشیر نیچاری قتل کے مقدمے میں باعزت بری

قلات:سردارزادہ میر بشیر احمد نیچاری قتل کے مقدمے میں باعزت بری ہوگئے۔ تفصیلات کی مطابق نیچاری قبیلہ کے سربراہ سردار عبدالکریم نیچاری کے بھائی سردار زادہ میر بشیر احمد نیچاری جن کا قتل کے مقدمے میں کیس سیشن کورٹ قلات میں چل رہا تھا جن کو جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر سیشن کورٹ قلات کے جج جناب عبدالقیوم لہڑی کی عدالت سے باعزت بری کردیا گیا۔ عدالتی فیصلے پر سردار زادہ بشیر احمد نیچاری کو قلات جوڈیشل لاک اپ سے رہائی کے موقع پر نیچاری قبیلہ سمیت قبائلی عمائدین معززین و دیگر عزیز و اقارب نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے