ایرانی تیل کے روزگار کو بند کرنا بلوچستان کے عوام زندہ دفن کرنے کے مترادف ہے،تر جمان نیشنل پارٹی
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں وزیراعظم کی طرف ایرانی ڈیزل و پیڑول کے کاروبار کو بند کرنے کی ہدایت پر شدید تنقیدی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے زرائع ویسے ہی ناپید ہے موجودہ حکومت کی غیر سنجیدہ پالیسیوں اور ناقص کارکردگی نے کاروبار کو مزید تباہ کردیا ہے ایرانی تیل کے روزگار کو بند کرنا بلوچستان کے عوام زندہ دفن کرنے کے مترادف ہے نیشنل پارٹی ایسے عوام دشمن اقدام کی مخالفت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اگر ملک میں کاروبار کے مواقع حاصل ہو۔اور مہنگائی نہ ہو تو کوئی بھی شخص یا خاندان اپنے جان کو جان بوجھ کر خطرے میں نہیں ڈال سکتا اورنہ سخت ترین محنت کرتا ہے۔ افسوس کہ اس ملک میں عوام سے روزگار چیھننے کی پالیسی تو ہے لیکن روزگار فراہم کرنے کی نظام نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ سیلیکٹڈ وفاقی حکومت ہر روز بلوچستان میں ظم و جبر کی نء داستان رقم کرتا ہے۔لیکن مجال ہے نام نہاد نمائندے بلوچستان اور عوام کی حق تلفی پر بات کرسکے۔بلکہ سلیکٹڈڈ وفاقی حکومت کی ناروا پالیسیوں کو دوام بخشنے کیلئے فورا سے پیشتر والے فارمولے پر عمل پیرا رہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بارڈر ٹریڈ ہی بلوچستان کا واحد ذریعہ روزگار ہے۔حکومت پہلے بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرے۔اور مہنگائی کی روک تھام کرے تب ایسے اقدامات کرے۔