ہرنائی میں فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے،میر عبدالقد و س بزنجو
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، شہید ہونے والے ایف سی جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہو گا۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔