کریمہ کی موت میں خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، سردار اختر مینگل

لاڑکانہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سرداراختر مینگل نے بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی پرمنعقدہ جلسہ عام سے سندھی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے قربان دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک سب کا ہے اور تمام صوبوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے خطاب میں کینیڈا میں کریمہ بلوچ کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئےکہا کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے بیان دیا تھا کہ ہمار ی ایجنسیاں اتنی طاقتور ہیں کہ یہ جہاں بھی جائیں انھیں مار سکتی ہیں۔ان کے مطابق کریمہ بلوچ کے مسئلے کواسی تناظر سے دیکھا جائے۔ان کے مطابق اس واقعے میں بھی ہمار ی خفیہ ایجنسیوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے