وزیراعظم عمران خان کی ہرنائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے ایف کے سات اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ۔
انہوں نے بہادر سپاہیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارت کی پشت پناہی سے ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔