مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا، عمران کو بھی نکال سکتے ہیں،آصف زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلر پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا، یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، جس طرح مشرف کو نکالا تھا اسی طرح عمراں خان کو بھی نکال سکتے ہیں۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے ویڈیو خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ‘آج سرخ سلام، پیپلزپارٹی کے شہیدوں، بی بی صاحبہ کا دن ہے لیکن ہمیں بتا گئیں کہ سایست کرتے رہو اورملک کے لیے لڑتے رہو اور ان کی سوچ پر چلتے ہوئے پاکستان کو اکٹھا رکھا، 18 ویں ترمیم دی، پختونخو اور بلوچوں کو ان کا حق دیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں آگے مزید کام کرنا ہے، ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے اور چلے گا بھی نہیں اور یہ پاکستان نہیں چلا سکتے،یہ ملک چلانے والے نہیں کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں، ملک چلانے کے لیے گر اور سوچ چاہیے جو ان کے پاس نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ مل کر آئین کو مکمل کیا، ہم پاکستان ک و26 ارب روپے کی برآمدات پر چھوڑا تھا آج وہ نیچے آگیا ہے حالانکہ ہمارے زمانے میں 80 روپے کا ڈالر تھا جبکہ آج 180 روپے کا ڈالر ہے۔

تحریر جاری ہے‎

آصف زرداری نے کہا کہ میرے دوستوں فکر نہ کرو ان کے دن تھوڑے ہیں کیونکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے، میں نے پہلے دن اسمبلی میں کہا تھا کہ یا نیب چلاؤ یا پاکستان چلاؤ، مجھے اپنی گرفتاری یا جیل جانے کا نہیں بلکہ نیب کی بلیک مارکیٹ سے خوف ہے کیونکہ کاروباری افراد کے وارنٹ نکالے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ مشرف آج پاکستان آنے کو تڑپتا ہوگا، تاریخ گواہ ہے، جب تاریخ اورجمہوریت کے خلاف کام ہوا ہے پاکستان کا نقصان ہوا ہے، آپ تو آتے جاتے ہیں، آپ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جس طرح مشرف نے ایک پارٹی بنائی تھی وہ ختم ہوئی تھی آپ یہ پارٹی بھی ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر رحم کرو اور سب پر رحم کرو اور سوچو جب تم مانتے ہو کہ تم سے پاکستان نہیں چل رہا ہے تو پھر حکومت چھوڑ کیوں نہیں دیتے، آپ دوبارہ انتخابات کرائیں دیکھتے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ ہے، پی ڈی ایم عوام ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ‏ہمیں طریقہ بدلنا ہو گا جس طرح میں نے مشرف کو دودھ میں سے مکھی کی طرح نکال دیا اسی طرح ہم عمران خان کو بھی نکال سکتے ہیں کچھ ہم سے بھی سیکھ لو ہم جیلیں بھر دینگے ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ان کا کہنا تھا کہ دوستو یہ حکومت نہیں رہے گی اور آپ کی حکومت آئے گی، غریبوں اور سب دوستوں کا کام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے