ایران: برفانی طوفان سے 10 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ
تہران :تہران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جمعہ کے روز سے متعدد کوہ پیما لاپتہ تھے بعدازاں دو اموات کی اطلاع ملی جس کے بعد لاپتہ ہونے والوں کی اطلاعات میں اضافہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کوہ پیما کے اہل خانہ نے حکام سے رابطے سے رابطہ شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ایران کے ریڈ کریسنٹ میں ہنگامی کارروائیوں کے سربراہ مہدی والی پور نے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ کے حوالے سے بتایا کہ 9 افراد پہاڑ پر ہلاک اور ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ کم از کم 7 کوہ پیماؤں کو 3 مشہور ٹریلس پر ابھی تک تلاش کیا جانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی رات کو تلاش چھوڑ دی گئی تھی لیکن اتوار کی صبح سے دوبارہ شروع کردی جائے گی۔
ہلال احمر کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ خراب موسم اور برفباری سے ریسکیو مشن پیچیدہ تھا۔سرکاری ٹیلی ویژن نے البرز پہاڑی سلسلہ کی توچل اور کولاچل چوٹیوں پر ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کی فوٹیج نشر کی۔
ویڈیو ریڈ کریسنٹ کے اہلکاروں کو دکھایا گیا کہ برف پوش پہاڑ کے ساتھ اسٹریچر پر ایک کوہ پیما کو منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ تہران البرز پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ہے اور اس کی اونچائی 18 ہزار 606 فٹ ہے۔