اسلام آباد: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
پولیس ہیڈ کوارٹر موڑ پر کوسٹر اور پک اپ میں تصادم ہوا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کوسٹر پک اپ سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے