کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف دھماکوں میں پانچ افرا د جھلس گئے
کوئٹہ کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو مختلف دھماکوں میں پانچ افرا د جھلس گئے، اتوار کو کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے محمد عمران نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں زرغون آباد میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا