فورسز کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، بشریٰ رند
کوئٹہ پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا کہ فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، قوم اور فورسزدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے اور وہ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرینگے، پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے اور کہاہے کہ فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا. انہوں نے کہا کہ قوم اور فورسزدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے اور وہ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرینگے پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی،یکجہتی اور تعزیت بھی کی ہے اور کہاہے کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی مادر وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔