پنجگور: فٹبال سٹیڈیم کے قریب دھماکا، دو افراد جاں بحق

پنجگور: بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فٹبال سٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بوائز ہائی سکول عیسیٰ پنجگور کے واقع فٹ بال گراؤنڈ کے اس وقت ہوا جب فٹ بال کا میچ ہورہاتھا۔ دھماکے میں ابتدائی اطلاع کے مطابق 2 افراد جاں بحق اور8زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا، شوائد اکھٹے کرلیے ہیں ، تاہم دھماکے کی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے