کراچی: فیملی پارک میں سیکیورٹی گارڈ کی کھلےعام فائرنگ، بھگدڑ مچ گئی

کراچی کے علاقے حسین آباد کے فیملی پارک میں سیکیورٹی گارڈ کی کھلےعام فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے خواتین اور بچوں کی موجودگی میں پارک میں فائرنگ کی جس سے پارک میں بھگدڑمچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کامران کوحراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی گارڈ کا پارک میں موجود لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا، گارڈکےمطابق لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکوں نے تشدد کیا اور لڑکوں کےتشددکے بچنے کے لئے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق علاقہ مکین بھی سیکیورٹی گارڈکے خلاف بیان دےرہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے