بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ

زیارت کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے بلوچستان میں امن وامان اور عوام کی ترقی ملک کی ترقی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت ریذیڈنسی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع جی اوسی انعام حیدرملک صوبائی وزراء حاجی نورمحمد خان دمڑ،میر ضیاء لانگو،سینٹر انوار الحق کاکڑ،سردار مسعود لونی،سردار اسرار ترین قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحیثیت قوم خوش قسمت ہے کہ ہمیں قائد اعظم جیسا لیڈر ملا،قائد اعظم نے زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے،قائداعظم صرف پاکستان کا لیڈر نہیں تھے بلکہ وہ دنیا کی کئی قوموں کا لیڈر تھا،قائد اعظم نے ہمیں ایک خوبصورت ملک پاکستان دیا جس میں آج ہم آزاد سانسیں لے رہے ہیں پاکستان کے بنیاد کے شروع دن سے پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی لیکن ہم نے بحیثیت پاکستانی قوم دشمنوں کے سازشوں کو ہر وقت ناکام بنایا،علامہ اقبال نے پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا ان کوقائد اعظم نے تعبیر دیا اور مملکت خداداد پاکستان کا قیام عمل میں لایا،پاکستان آج ایک مظبوط جمہوری ملک بن چکا ہے بھارت نے ہر وقت پاکستان اورمسلمانوں کے خلاف سازشیں کی،بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی،ہم کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہمیشہ ناروا سلوک کیا ہے،بھارت نے کشمیری مسلمانوں پربے پناہ مظالم کئے ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں،پاکستان کشمیر یوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے۔تقریب سے انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور نارتھ جنرل فیاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا قائد اعظم محمد علی جناح ایک بے باک اور نڈر لیڈر تھے جنہوں نے صرف اپنی فہم وفراست سے نہ صرف اس خطے سے انگریز کوچلتا کیا بلکہ ہمیں ایک ایسا خوبصورت ملک دیا جس میں ہم بلا خوف وخطر زندگی گزار رہے ہیں،پاکستان کے وجود سے پاکستان کے خلاف سازشیں شروع ہوئیں اور ہمار ا ملک دہشت گردی سے متاثر ہوا،بلوچستان میں بھی دہشت گردوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے دہشت گردانہ کاروائیاں کی لیکن پاک فوج،ایف سی،پولیس،لیویز اورہمارے صوبے کے غیور عوام کے تعاون ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور اب بلوچستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا قائد اعظم نے تصور سے تصویر بنا دیا،ہمیں قائد اعظم کے افکار پر عمل پیر ہونے کی ضرورت ہے اور اس عظیم لیڈر کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہے،آج کا دن ہمیں ان بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قربانی دیکر ہمیں ایک آذاد اور خودمختار وطن دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے