کوہلو : بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے سوراب نالہ میں لیویز فورس کی کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔اسلحے میں 14.5 گن 1عدد، 14.5،روند 68 عدد، 4.7،روند 84 عدد، 82 مارٹر روند 2 عدد، آر پی جی سیون روند فیوز 11عدد، آر پی جی سیون روند 20 عدد اور اینٹی پرسن بم 11عدد شامل ہیں۔

تخریب کارروں کے خلاف لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برآمد شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ امن دشمن عناصر نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو صوبے میں تخریب کاری کے لیے استعمال ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے