قلات: بی این پی کے مرکزی کال پر گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
قلات: بی این پی کے مرکزی کال پر گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد نواز بلوچ میرسہراب خان مینگل عبدالعلیم مینگل وڈیرہ رحیم مینگل بی ایس او کے سابق صدر ثنااللہ مینگل عبدالمنان عالیزئی اور بی این پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تے انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل گوادر کو وفاق میں شامل کرنے اور گوارد میں باڑ لگا کر مکمل عوام کیلئے سیل کیاجارہا ہے بی این پی کسی صورت برداشت نہیں کرینگی اور اس کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔