کرسمس کا تہوار عالم انسانیت کے درمیان امن ومحبت باہمی اور برداشت کا درس دیتا ہے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کرسمس کے موقع پر تمام عیسائی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرسمس کا تہوار عالم انسانیت کے درمیان امن ومحبت باہمی روا داری اور برداشت کا درس دیتا ہے اور اس موقع پر لازم ہے کہ تمام انسان صلح وآشتی اور تمام انسانیت کیلئے نیک خواہشات اور امن کا اظہا کرے اور انسانوں کے مابین پائی جانیوالی تضادات کوباہمی احترام اور برابری و انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے اور ظلم نا انصافی اور نابرابری کیخلاف متحد ومنظم ہوجائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ تمام اقلیتوں کی تہواروں کا احترام کرتی ہے اور پارٹی ہمیشہ اقلیتی برادری کے ہر سُکھ دُکھ میں ساتھ کھڑی رہی ہیں، پارٹی حکومت کا جب حصہ رہی تو باقاعدہ طور پر اقلیتی برادری کو کونسلر سے لیکر اسمبلی کی رکنیت تک نمائندگی دی گئی تھی اور ہر ضلع وعلاقہ میں اقلیتی برداری کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کمیونٹی ہالز، گرجاگروں کی تعمیر وضروریات پوری کرنے، روزگاردینے، انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات گیس، بجلی، پانی،روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے، سڑکوں، گلیوں، نالیوں کی تعمیر وپختگی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور مستحقین میں تعلیمی وظائف، میڈیکل فنڈز اور سپورٹس کلبوں وکھلاڑیوں کیلئے فنڈز اور کھیلوں کے سامان تقسیم کیئے گئے ہیں۔ بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ تمام عیسائی برادری آج کے دن کی نوعیت سے اپنے عبادات میں پشتونخوا وطن میں امن،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے