شیخ رشید کا 3 ہزار روپے میں 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10 سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا کی سہولت مزید آسان کریں گے، بیرون ملک مقررہ معیاد سے زائد عرصے سے مقیم 64 سرکاری افسران کو 120 دن میں واپس بلایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے