سینیٹر کلثوم پروین کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب 14جنوری کو ہوگا
کوئٹہ: سینیٹر کلثوم پروین کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب 14جنوری کو ہوگا، صوبائی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمشنر ر بلوچستان محمد رزاق کو کلثوم پروین کے انتقال کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے ریٹریننگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی فارمز صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر سے حاصل کرنے کے بعد 25سے28دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جس کے بعد 6جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائی جا ئیں گی، 7جنوری کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ریگا جبکہ 8جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے جس کے بعد ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 14جنوری ہو گی، واضح رہے کہ اس نشست پر کامیاب ہونے والا امیدوار سینیٹر بننے کے بعد 11مارچ 2021کو ریٹائر ہوجائیں گے۔