سرداراخترمینگل جوکل تک پنجابیوں کے خلاف اور آج ان کے اتحادی بنے ہوئے ہیں،جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ سابقہ ادوار میں وفاق کی جانب سے ہمیشہ یہاں تختی لگائی جاتی تھی لیکن کام نہیں ہوتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان تختی لگانے کے ساتھ کام بھی کررہے ہیں،سابق وزرائے اعلیٰ صوبے میں کم اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دی 2005ء کے بعدبلوچستان کی لاء اینڈآرڈر کی مخدوش صورتحال پر سیاست کی گئی اور لوگوں کو لڑنے کیلئے اکسایاجارہاتھابلوچستان کے قوم پرست لیڈر سرداراخترمینگل جوکل تک پنجابیوں کے خلاف اور آج ان کے اتحادی بنے ہوئے ہیں کیا یہ کھلاتضاد نہیں کہ کل تک غلط اور آج وہ صحیح ہے،لاپتہ افراد کے مسئلے پر سیاست کرنے والے ان کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی عوام کیلئے مثبت وژن رکھتے ہیں وفاق خود کبھی کوئی کام نہیں کرتا بلکہ کرانا پڑتاہے، گوادر معاشی،دفاعی،سیاحتی اوراسٹریٹجک اہمیت کا حا مل ہے لیکن گوادر میں بجلی اور گیس کی فراہمی تک پورٹ کامیاب نہیں کیاجاسکتا،بلوچستان کے حوالے سے بہت زیادہ غفلت کا مظاہرہ کیاگیاہے پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں سینیٹ الیکشن کیلئے پریشان ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں غفلت کا بہت زیادہ مظاہرہ کیاگیاہے ماضی کے وزیراعلیٰ بھی ایسے تھے جیسے میں ہوں وفاق خود کبھی کوئی کام نہیں کرتا بلکہ کرانا پڑتاہے غفلت بہت زیادہ رہی ہے دوسری یہ کہ چار لوگ آتے ہیں تو ان کے ذمہ داری لگائی جاتی ہے یہی صورتحال ایک وزیراعلیٰ کی بھی ہوتی ہے جب کوئی وزیراعلیٰ بنا ہے تو انہوں نے اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دی ہے کوئی ایسا نہیں کہ اچھا وزیراعلیٰ بن کر تمام صوبے میں یکساں کام کریں اس کا میری سیاسی کارکردگی پرکوئی اثر نہیں پڑے گا،یہاں تواسٹیٹ کے خلاف لڑنے والوں کو لاپتہ افراد میں شامل کیاگیاہے بلکہ ایسے لوگ ہیں جو سوبے میں ہی نہ ہوں،سرداراخترجان مینگل کاایک ایجنڈا لاپتہ افراد کا تھا تو میں نے خان صاحب سے سوال کیاکہ سب سے زیادہ لوگ کس دور میں لاپتہ ہوئے ہیں وہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب سے زیادہ لاپتہ افراد بازیاب عمران خان کے دور میں ہوئے تو آپ ان کے خلاف بات کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ جب بات ملک کی آتی ہے تو سب کچھ پیچھے رہ جاتاہے،بہت سے لوگ کیسے پی ڈی ایم کے ساتھ چل رہے ہیں یہ اللہ جانتاہے کیونکہ یہ ان کے دل کے راز ہے۔وزیراعظم عمران خان بلوچستان کیلئے بہت اچھا کررہے ہیں،پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر تمام جماعتیں سینیٹ الیکشن کیلئے پریشان ہے پیپلزپارٹی اس لئے پریشان نہیں کیونکہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کو اتنی اکثریت حاصل نہیں تھی وہ اگر ہاریں گے تو ان کی سینیٹ کی بہت ساری سیٹیں چلی جائیں گی بی این پی مینگل شاید پیپلزپارٹی جس طرف جائیں وہ بھی اسی راہ پر چل پڑے۔میڈیا کو مینج کرنا بہت مشکل ہے۔