اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے،بشر یٰ رند
کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ہم سب انسان ہیں اور انسان ہونے کی حیثیت سے ہم سب کو برابری کے حقوق حا صل ہیں ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں تاکہ ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کر سکے۔ حکومت بلوچستان اقلیتی برداری کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتی برداری کی ثمو لیت ممکن بنانے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ تمام اقدامات کررہی ہے۔اقلیتی برداری نے ہر مو قع پر صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اُن کی گرا ں قدر خدمات ہیں جوکہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم فاصلوں کو مٹا دیں اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔اگر ہم مل جل کر کام کریں گے توایک دن ہم بھی ترقی یافتہ اقوام کی صفو ں میں شامل ہونگے۔اسلام میں بھی اقلتیوں کے بارے میں واضح پیغام ہے کہ اقلتیوں کو کم تر اور کمزور نہ سمجھیں بلکہ زندگی کی تمام شعبوں میں بر ابری کی بنیاد پر انہیں شامل کریں۔ لہذا ہر اچھے مسلما ن کوچائیے کہ وہ اپنے ہمسائیو ں کا خاص خیال کریں۔